حیدرآباد۔ 31 اگست (سیاست نیوز) وارث گوڑہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو چاقو، ایک موبائیل، 4300 نقد رقم، بائیک اور وائرلیس سیٹ ضبط کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 26 اگست کو غوث خان 33 سالہ ساکن چنچل گوڑہ چھاؤنی ماسک اور ہیلمٹ لگاکر ایک مٹن کی دکان گیا اور وہاں خود کو جی ایچ ایم سی ویجلنس کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے دکان میں کام کرنے والوں کو دھمکاکر دو بڑے چاقو اور 4300 نقد رقم لے کر چلا گیا۔ دکاندار کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے دو بڑے چاقو، ایک فون، 4300 روپے، بائیک اور وائر لیس سیٹ کو ضبط کرلیا۔ غوث خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ (ش)