عریاں تصاویر کے نام پر لاکھوں روپیوں کا مطالبہ ، کوکٹ پلی پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے ایک جوڑے کو گرفتار کرلیا جو خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے ایک شخص سے لاکھوں روپیوں کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق شکایت گذار بی منی کنٹھ ساکن کاویری ہلز کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے کے پی ایچ بی پولیس نے مہیشوری اور اس کے ساتھی اے سنتوش کو گرفتار کرلیا ۔ منی کنٹھہ اور مہیشوری کی پہچان ٹنڈر آن لائین اپلیکیشن کے ذریعہ ہوئی تھی ۔ دوران دونوں نے 14 ڈسمبر کو وجئے نگر کالونی میں واقع اویو لاڑج میں تین گھنٹے گذارنے کے بعد چلے گئے ۔ جس کے بعد مہیشوری اور اس کے ساتھی سنتوش نے سازش تیار کرتے ہوئے منی کنٹھ کو لوٹنے کا منصوبہ تیار کیا اور خود کوکٹ پلی پولیس ظاہر کرتے ہوئے منی کنٹھہ سے رجوع ہوئے اور رقم کا مطالبہ کیا اور کہا کہ رقم نہ دینے کی صورت میں ان کے قبضہ میں موجود عریاں تصاویر اور ویڈیوز کو سوشیل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی اور شکایت گذار سے 4,49,000/- روپئے اور ایک آئی فون حاصل کرلیا ۔ جس کے بعد پھر سے ان دونوں نے ایک لاکھ 50 ہزار روپیوں کا مطالبہ کیا ۔ ان دونوں کی ہراسانی سے تنگ آکر بالآخر منی کنٹھ اصل پولیس سے رجوع ہوگیا اور اس نے کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن میں شکایت کرنے کے بعد پولیس کو ساری حقیقت سے واقف کروادیا ۔ پولیس نے شکایت گذار کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کیا اور آج شکایت گذار سے مہیشوری اور اس کے ساتھی سنتوش کو فون کروایا اور کہا کہ وہ دیڑھ لاکھ روپئے حاصل کرنے کیلئے فوم مال پہونچے جیسے ہی یہ دونوں مقام پر پہونچے پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور مہیشوری کے قبضہ سے 4 لاکھ 9 ہزار روپئے ضبط کرلئے اور دونوں کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔