حیدرآباد۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) گچی باؤلی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو خود کوپولیس اہلکار ظاہر کرکے 30 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی کررہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گنگاپٹنم وینکٹارمنا نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا اور ارون نامی شخص کو USD روپئے کی تبدیلی والی اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرلیا جس کے بعد وہ 16 جولائی کو ارون اور اس کا ایک دوست رام سے گچی باؤلی میں ایچ ڈی ایف سی بینک میں ملاقات کی جیسے ہی ارون کے پاس رقم دیکھی رام نے مبینہ طور پر خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا اور دو کانسٹیبل ہونے کی موجودگی ظاہر کی اور 30 لاکھ روپیوں کا بیاگ ارون سے لیکر فرار ہوگیا۔ ارون کی شکایت پر گچی باؤلی پولیس نے اسے 19 جولائی کو گرفتار کرلیا جب وہ اپنے آبائی مقام نیلور فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ اس کے قبضہ سے 25 لاکھ روپئے اور دو موبائیل فونس برآمد کرلئے گئے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا اور گچی باؤلی پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔ ش