خود کو پولیس ظاہر کر کے نوجوان کو ٹھگنے والے 4 افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔3 ۔اگست (سیاست نیوز) خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے ایک شخص جو اڈلی دوسہ کی ٹھیلہ بنڈی پر کام کرتا ہے ، اس کی اشیاء اور نقد رقم کا سرقہ میں ملزم چار نوجوانوں کو پولیس رین بازار نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایک نوجوان جس کا تعلق بہار سے ہے اور وہ سنتوش نگر پانی کی ٹانکی کے قریب ایک دوسہ کی بنڈی پر ملازمت کرتا ہے ۔ 26 جولائی کی صبح رین بازار چمن کے قریب جب یہ نوجوان گزر رہا تھا کہ وہاں کے مقامی نوجوان جس کی شناخت سید اکرام الدین ، محمد عماد الدین سیف ، محمد ایان خان ، سید امیر واجد علی اور اس کے ساتھی نے بنڈی کے ملازم کو روک کر خود کو پولیس ہونے کا دعویٰ یا اور اس کا موبائیل فون چھین کر اس کے مکان جاکر وہاں سے بھی نقد رقم اور اس کی اشیاء کا سرقہ کر کے وہاں سے فرار ہوگئے ۔ پو لیس رین بازار نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا تھا اور اطلاع ملنے پر مذکورہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے گرفتار نوجوانوں کے قبضہ سے مذکورہ رقم ، موبائیل فون اور دو موٹر سیکلیں جس کا استعمال ارتکاب جرم میں کیا گیا تھا ، برآمد کرلیا ۔