خود کو پیغمبر قرار دینے والا مردود گرفتار

   

حیدرآباد۔ حسینی علم پولیس نے خود کو پیغمبر قرار دینے والے ایک مردود کو گرفتار کرلیا ہے جو مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر رہا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ قاضی پورہ کا ساکن الیاس حراست میں لے لیا گیا جس کے خلاف کچھ افراد نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ الیاس ‘ حبیب اور ان کے حواری مسلمانوںکو گمراہ کر رہے تھے اور مردود الیاس کو پیغمبر قرار دے رہے تھے ۔ ملزمین معصوم افراد کو ایک فتنہ فیاض کی تنظیم میں شمولیت کی ترغیب دے رہے تھے اور قرآن کی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ مردود الیاس اور اس کے ساتھی عوام کو اپنے گروہ میں شمولیت کیلئے مجبور کر رہے تھے ۔