خود کو کرائے پر دینے والے جاپانی کو بغیر کام تنخواہ

   

ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا ایسی ملازمت کا خواب بالآخر پورا ہو گیا جس میں کچھ نہ کرنا پڑے اور پیسے ملتے رہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹوکیو کے رہائشی 38 سالہ شوجی موریموتو ایسا کام کر رہے ہیں جس میں انہیں 10 ہزار ین (71 ڈالر) فی گھنٹہ ملتے ہیں اور ان کا کام صرف اپنے کلائنٹس کے ساتھ بطور ’کمپینیئن‘ رہنا ہے۔موریموتو نے روئٹرز کو بتایا کہ ’بنیادی طور پر میں نے خود کو کرائے پر دے رکھا ہے، میرا کام صرف یہ ہے کہ کلائنٹ مجھے جہاں دیکھنا چاہتے ہیں میں وہاں موجود رہوں، اس کے علاوہ میرا کچھ خاص کام نہیں۔‘