نئی دہلی : حکومت نے کھانے کے تیل کی درآمد پر انحصار کو کم کرنے اور اس کی پیداوار بڑھانے کے لیے 11040 کروڑ روپے کا قومی مشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔چہارشنبہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں وزارت زراعت کی اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ حکومت نے پام کی کاشت پر کاشتکاروں کو دی جانے والی سبسڈی اور پودے لگانے کے لئے مدد دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔شمال مشرقی علاقے میں پام سے متعلقہ صنعتوں کے قیام کے لیے 5 کروڑ روپے تک کی امداد دی جائے گی۔