حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : خوردنی تیل کا ایک سرکردہ برانڈ فریڈم ہیلتھی کوکنگ آئلز نے ’ فریڈم آئیل نالج سیریز ‘ کے ایک حصے کے طور پر خوردنی تیل کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کے موضوع پر ایک اہم اور معلوماتی سمینار کا انعقاد عمل میں لایا ۔ اس تقریب کا مقصد روزانہ کھانا پکانے میں خوردنی تیل کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانا اور مختلف تیلوں کے غذائی فوائد کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنا تھا ۔ پینل میں معروف ماہرین کو اکٹھا کیا گیا جن میں ہریتھا باتھینا چیف ڈائیٹیشن اپولو ہاسپٹل حیدرآباد ، ڈاکٹر کرنل منتری پراگدا سیتارام ، سینئیر کنلسٹنٹ ان میڈیسن اینڈ کارڈیالوجی اپولو ہاسپٹل سکندرآباد ، ڈاکٹر ایس نسرین ایچ او ڈی نیوٹریشن ( یو جی ) مدینہ ڈگری اینڈ پی جی کالج برائے خواتین ، شیف کرن جوشی شیف کنسلٹنٹ اور سی ای او دتاترے ہاسپٹلٹی کنسلٹنسی سروسز اور پی چندر شیکھر ریڈی سینئیر نائب صدر جیمنی ایڈیبلز اینڈ فیٹس انڈیا لمٹیڈ سیلز اینڈ مارکیٹنگ موضوع پر اپنے علم اور نقطہ نظر کو پیش کیا ۔ ماہرین نے خوردنی تیل کے استعمال کی اہمیت اور ہماری روزمرہ کی غذائی ضروریات کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کو سامنے رکھا ۔ اس موقع پر اپولو ہاسپٹل حیدرآباد کی چیف ڈائیٹیشن ہریتھا باتھینا نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خوردنی تیل کے بارے میں درست معلومات فراہم کریں ۔ ان کے استعمال سے متعلق کئی خرافات ہیں جیسا کہ یہ ماننا کہ تمام تیل وزن میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں ۔ تاہم سچ یہ ہے کہ تیل متوازن غذا کا ایک لازمی حصہ ہے ۔ ڈاکٹر کرنل منتری پراگدا سیتارام سینئیر کنسلٹنٹ ان میڈیسن اینڈ کارڈیالوجی ، اپولو ہاسپٹل ، سکندرآباد نے کہا کہ خوردنی تیل کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ ہونا ضروری ہے ۔ ایک عام بات یہ ہے کہ تمام تیل نقصاندہ ہیں ۔ تاہم یہ درست نہیں ہے ۔ مثال کے طور پر سرسوں کے تیل میں دل کو صحت مند رکھنے کے لیے مونو سیچورٹیڈ چکنائی ہوتی ہے جو دل کی بیماری کے خطرہ کو کم کرتی ہے ۔۔