خورشید عالم کی پی ڈی پی میں دوبارہ شمولیت

   

سری نگر : سینئر سیاسی لیڈر خورشید عالم نے ہفتہ کے روز یہاں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔ وہ یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی موجودگی میں پی ڈی پی میں دوبارہ شامل ہوئے ۔ محبوبہ مفتی اور وہاں موجود دیگر لیڈروں نے ان کا پھول مالائیں پہن کر پارٹی میں دوبارہ استقبال کیا۔ قابل ذکر ہے کہ خورشید عالم نے 12 جولائی کو پیپلز کانفرنس سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ وہ پیپلز کانفرنس کے صوبائی صدر تھے اور انہوں نے مارچ 2021 میں اس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔