خوشامد پسندانہ سیاست سے بنگال کا وقار و عظمت متاثر۔ امیت شاہ

   

Ferty9 Clinic

کولکتہ ۔ بنگال کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ ریاست میں موجودہ خوشامدپسندانہ سیاست سے ریاست کی صدیوں قدیم تہذیب کو نقصان ہو رہا ہے ۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ بنگال عظیم شخصیتوں کی سرزمین ہے جن میں چیتنیہ مہاپربھو ‘ شری راما کرشنا اور سوامی ویویکا نند شامل ہیں ‘ امیت شاہ نے کہا کہ ریاست کسی وقت میں سارے ملک کیلئے روحانی بیداری کا مرکز ہوا کرتی تھی ۔ تاہم خوشامد پسندی کی سیاست کی وجہ سے بنگال کی باوقار روایات کو نقصان ہوا ہے ۔ ایسے میں سبھی کی ذمہ داری ہے کہ بنگال کی عظمت رفتہ کو بحال کیا جائے ۔ بی جے پی لیڈر نے آج بنگال کے دورہ کے موقع پر دکشنیشور مندر کا دورہ کیا اور وہاں انہوں نے پوجا کی ۔ امیت شاہ ریاست کے دوروزہ دورہ پر آئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ساری ریاست کی بہتری کیلئے پوجا کی ہے ۔ وہ ریاست کے عوام کی بہتری چاہتے ہیں۔ بنگال کی عظمت رفتہ کو بحال کرنا چاہتے ہیں اور یہ کام سبھی کی ذمہ داری ہے ۔