خوشیوں کا بوجھ دختر کی سالگرہ ، باپ کو جے سی بی کے ذریعہ پھول کا ہار پہنایا گیا

   

سنگاریڈی میں کانگریس کارکنوں کا جشن ،جگاریڈی کو مختلف شخصیتوں کی مبارکباد

مسٹر جگاریڈی رکن اسمبلی سنگاریڈی و ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اور ان کی دختر جیا ریڈی کی 7 جولائی کو سالگرہ کے موقع پر حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے کانگریس قائدین و کارکنان کی جانب سے سنگاریڈی’ کندی’ کنڈہ پور’ سداسیو پیٹ کے علاوہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے دیگر مواضعات میں بڑے پیمانہ پر جشن کا اہتمام کیا گیا۔ جگہ جگہ مبارکبادی کے بیانر اور قدآور فلیکس نصب کئے گئے۔ مختلف مقامات پر آتش بازی و سامع نوازی کی گئی’ کارکنان نے رقص کرتے ہوے اور کیک کاٹ کر ک اپنے قائد کی سال گراہ کی خوشی منائی۔ عوام میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ گاندھی بھون حیدرآباد میں تقریب کی وجہ سے جگاریڈی سنگاریڈی تاخیر سے پہنچے۔ ان کی آمد پر قائدین و کارکنان نے زبردست خیرمقدم کیا اور ایک بھاری ریلی منظم کی گئی۔ ریلی کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا اور گلپوشی کی گئی۔ جگا ریڈی نے اپنے تمام مداح’ قائدین و کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ مختلف مقامات کے قائدین حیدرآباد جاکر جگا ریڈی سے ملاقات کرتے ہوے مبارکباد دی۔ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے سرپنچ’ ایم پی ٹی سی نے گاندھی بھون حیدرآباد پہنچکر جگاریڈی کو ایک بہت بڑا پھول کا ہار پہنایا۔ یہ پھول کا ہار اتنا بڑا اور وزنی تھا کہ اس کو جے سی بی کے مدد سے پہنایا گیا۔ سنگاریڈی ٹاون میں منعقدہ مختلف پروگرامس میں جگا ریڈی کی اہلیہ نرملا جگا ریڈی صدر کانگریس ضلع سنگاریڈی اور ان کی دختر جیا ریڈی نے شرکت کی۔ سنگاریڈی کے محلہ نعل صاحب گڈہ میں حافظ شیخ شفیع رکن بلدیہ کانگریس پارٹی کی زیر نگرانی جگا ریڈی کی سالگراہ کا جشن بڑے پیمانہ پر منعقد کیا گیا۔ زبردست آتش بازی و سامع نوازی کی گئی۔ اس تقریب میں نرملا جگا ریڈی اور جیا ریڈی نے شرکت کرتے ہوے کیک کاٹا۔ جگاریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ کانگریس کمیٹی کا جائزہ حاصل کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی گئی۔