پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ جیٹھوارہ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل وی ڈی او میں شادی کے دوران دلہن کے ذریعہ خوشی میں ریوالور سے فائرنگ کرنے کے معاملے میں پیر کی شام دلہن کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک تومر نے آج بتایا کہ تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے لکشمن کا پوروا کے باشندے گرجاشنکر پانڈے کی بیٹی روپا پانڈے کی گزشتہ 30/ مئی کو شادی تھی جہاں روپا نے چاچا رام واس پانڈے کی لائسنسی ریوالور سے شادی کی خوشی میں فائرنگ کردی ۔ سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے سبب پولیس نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے دلہن روپا کے خلاف سنگین دفعات میں معاملہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی اور اسلحہ لائسنس کی منسوخی کی کارروائی کی جا رہی ہے ۔