خوش خبری! مسلسل تیسرے دن سستا ہوا پٹرول، ڈیزل، آج اتنی کم ہوئی قیمت

,

   

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پچھلے تین دن سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کو دہلی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت 6 پیسے فی لیٹر سستی ہوئی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں گراوٹ کی وجہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں کمی آنا ہے۔ تین دن میں ملک کے دارالحکومت دہلی میں پٹرول 24 پیسے اور ڈیزل 16 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، ہفتہ کے روز ممبئی اور کولکاتہ میں پٹرول 8 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔ دوسری طرف دہلی، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 5 پیسے کم ہوئی ہے۔ کولکاتہ میں ڈیزل کی قیمت 6 پیسے فی لیٹر گھٹی ہے۔

ہفتہ کے روز صارفین کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 71.77 77.46, 74.50 اور 74.57 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر مل رہا ہے۔ وہیں، دوسری طرف، صارفین کو ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کے لئے بالترتیب 65.09 روپئے، 68.26 روپئے، 67.50 روپئے اور 68.79 روپئے فی لیٹر دینے پڑ رہے ہیں۔