لاہور : نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف یہاں کل ہونے والے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے مقابلے کے ضمن میں کہاکہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس آل راؤنڈرز ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کی پچ ایک بار پھر اچھی ہے ہم یہاں کھیلے ہوئے ہیں اور تیار ہیں۔ مچل سینٹنر نیکہا ہے کہ کل طویل سفرکے بعد پہنچے اورکھلاڑیوں نے آرام کیا، ہمیں کل آنے والے چیلنجزکا علم ہے، ہمیں یہاں کھیلنے کا تجربہ ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف پچ یہاں سے مختلف ہے، ہمارے پاس اسپن بولرس ہیں، یہاں فاسٹ بولروںکو بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں پہلے تو فائنل میں پہنچنا ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیمی فائنل میں افریقہ ایک سخت حریف ہے اور انہوں حالیہ دنوں میں سیمی فائنلز کھیلے ہیں لیکن ہم کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔