عادل آباد : /17 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)موسم کی تبدیلی کے بنا پر کہیں بارش ہورہی ہے تو کہیں کہر چھایا ہوا ہے ایسی صورت میں عادل آباد کے بھیم پور منڈل کے متوطن 8 افراد مہاراشٹرا کے چکل دہری ہل اسٹیشن بغرض تفریح ایٹکا کار سے سفر کررہے تھے کہ ضلع ایونکل دھامن گاؤں کے قریب شدید کہر کے بنا پر ڈرائیور اپنی گاڑی کا توازن کھو بیٹھا اور کار زائد از 200 فٹ گہری کھائی میں گرپڑی ۔ اس حادثہ میں کار ڈرائیور جو عادل آباد کا متوطن بتایا گیا شیخ سلمان حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ وہیں دوسری طرف گاڑی میں سوار دیگر تین افراد کی بھی حادثہ میں موت واقع ہوچکی ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے اس حادثہ میںمتاثر ہونے والے افراد تلنگانہ گرامینا بینک بیلا کے ملازم شیوکرشنا ، ویبھو ، ونپرتی کوٹیشور فوت ہوچکے جبکہ شام ریڈی ، سمن، یشودھا یادو اور ہریش زخمی ہونے کی اطلاع ملی جنہیں بغرض علاج دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔