ایک ہی خاندان کے3افراد جاں بحق ۔ دیورکنڈہ میںالمناک واقعہ
نلگنڈ ہ ۔21دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نلگنڈہ ضلع میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جو دکان میں سو رہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق نلگنڈہ ضلع کے دیورکنڈہ، میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار ڈی سی ایم گاڑی مٹھائی کی دکان میں گھس گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ دیوڑکنڈہ کے مضافاتی علاقے، بڑی درگاہ کے قریب پیش آیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عبدالقادر، حاجی، اور نعیمہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور نعشوں کو دیوڑکنڈہ کے سرکاری ہاسپٹل پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا۔حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈرئیور کی تلاش شروع کردی ۔