خوفناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

   

ظہیرآباد۔ 8 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد نیالکل منڈل موضع گنیش پور بیدر کرناٹک روڑ پر آر ٹی سی بس سے موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چار افرادہلاک ہوگئے جس کے سبب موضع گنیش پور میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ سابق تلنگانہ انڈسٹریل کارپوریشن چرمین کانگریس قائد جناب محمد تنویر الدین نے موضع گنیش پور پہنچ کر مہلوکین کے افراد خاندان سے ملاقات کرکے غم و افسوس کا اظہار کیا اور ناگہانی سڑک حادثات میں مہلوکین کے ورثاء کو حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ اقدامات ایکس گریشا دلانے کا تیقن دیا اس موقع پر سری نیواس ریڈی صدر کانگریس پارٹی نیالکل محمد غوث الدین سابق ڈپٹی سرپنچ سندیپ چندریا کشٹیاء ویگر کانگریس قائدین موجود تھے۔ بیدر سے نمائندہ سیاست کے بموجب ایک ہی خاندان کے چار افراد سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ حیدرآباد۔ بیدر شاہراہ نزد گنیش پور کراس روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا۔ حیدرآباد سے بیدر آرہی کے ایس آرٹی سی بس نے مو ٹر سائیکل کو ٹکر دے دی، 4 افراد ایک ہی موٹر سائیکل پرسوار تھے جو کھیتوںسے کام کرکے اپنے گھر واپس ہورہے تھے ۔ہلاک ہونے والوں کا تعلق دیہات گنیش پور تعلقہ ظہیرآباد ضلع سنگاریڈی سے ہے۔ ہلاک ہونے والوں کے نام سدرام عمر س70سال ، جگناتھ 40سال،رینو کا 36سال اورونئے کمار چودہ سال ہے بھیانک حادثہ سے گنیش پور دیہات میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔پولیس مصروف تحقیقات ہے اس ضمن میں ہلاک ہونے والوں کے افرادخاندان اور اہلیان دیہات نے پولیس سے مطالبہ کیاکہ خاطی بس ڈرائیورکو قانون کے مطابق سخت سزاء دی جائے ۔ہلاک ہوئے افراد کی نعشوں کو بریمس ہاسپٹل بیدر کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔