خوفناک سڑک حادثہایک خاندان سے 14 میتیں

   

ہاتھرس: اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ کے بعد آگرہ کے ایک ہی خاندان کے 14 افراد کے جنازے اٹھے، جس کی وجہ سے پورے علاقہ میں غم و ماتم کا ماحول ہے۔ دردناک سڑک حادثہ میں جملہ 17 افراد جاں بحق ہوگئے ان میں 4 بچے، 4 خواتین اور 9 مرد شامل ہیں۔ مرنے والوں میں سے 14 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ بس میں جملہ 38 افراد سوار ہوکر مذہبی تقریبمیں شرکت کیلئے ساسنی گئے تھے۔ تاہم واپسی کے دوران ہاتھرس میں حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں زخمی دیگر 14 افراد کا علاج کیا جارہا ہے۔