خونریز کارروائی کے بعد اسلامی عام معافی کی اپیل

   

دوبئی ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ حالیہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ہونے والے تشدد اور خونریز کارروائیوں کو اسلامی عام معافی کے طور پر سمجھا جائے۔ سرکاری افواج نے مظاہرین پر فائرنگ کی تھی جس میں زائد از 200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ نومبر کے وسط میں یہ مظاہرے کئے گئے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ماننا ہیکہ احتجاجیوں میں 208 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ احتجاجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے انہیں شہید سمجھا جائے اور ان کے ارکان خاندان کو تحفظ دیا جانا چاہئے۔