امیسٹر ذحٹ :خون جمنے یا بلڈ کلاٹ کے ممکنہ خطرے کے باعث ایسٹرازینیکا ویکسین سے انکار کرنے والا شخص کووڈ 19 کے نتیجے میں ہسپتال میں داخل ہوگیا۔نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق اس مریض نے ایسٹرا زینیکا ویکسین استعمال کرنے والے کچھ افراد میں بلڈ کلاٹس کے کیسز کی میڈیا رپورٹس کو دیکھ کر ویکسین لینے سے انکار کردیا تھا۔ڈچ ڈاکٹروں نے اس مریض کی کہانی میڈیا سے اس لیے شیئر کی تاکہ ویکسین کے حوالے سے لوگوں میں موجود ہچکچاہٹ کو دور کیا جاسکے۔زیوڈرلینڈ میڈیکل کے ڈاکٹروں کو اس مریض نے انے پھیپھڑوں کے اسکین شیئر کرنے کی اجازت دی تاکہ بتایا جاسکے کہ کووڈ سے اس کے جسم کو کیا نقصان پہنچا۔