خون خرابہ روکنے ملک کو چھوڑنا بہتر سمجھا : اشرف غنی

,

   

کابل : افغانستان کے صدر اشرف غنی اہل خانہ سمیت بیرون ملک جاچکے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے ساتھیوں سے مشورہ کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ قبل ازیں انہوں نے سیاسی قائدین اور سابق جنگی سربراہوں سے ہنگامی ملاقات کی۔ ملک چھوڑنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں اشرف غنی نے کہا کہ خون خرابہ کو روکنے کیلئے انہوں نے ملک کو چھوڑنا ہی بہتر سمجھا ہے۔ حالیہ چند دنوں میں طالبان نے ملک کے کئی صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کے بعد آج کابل کو بھی اپنے کنٹرول میں کرلیا ہے۔