خون عطیہ دہندگان کا نام انڈیا ریکارڈس میں درج

   

رضارکانہ تنظیم آئی وی ایف کو ملک میں سب سے زیادہ خون کا عطیہ جمع کرنے کا اعزاز
یلاریڈی ۔4 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلیسمیا مرض میں مبتلا معصوم بچوں کی زندگیوں کو بچانے کی غرض سے ضلع کاماریڈی کی رضارکانہ تنظیم انٹرنیشنل وائیشیا فیڈریشن (IVF) کی جانب سے سال 2024-25 ء میں قومی سطح پر سب سے زیادہ 2306 یونٹ کا عطیہ جمع کرنے پر انڈیا بک آف ریکارڈس میں نام درج کیا گیا ۔ تلیسمیا مرض سے دوچار معصوم بچوں کیلئے IVF تنظیم نے انتھک محنت کرتے ہوئے 22 میگا خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کرکے 2306 یونٹ خون کا عطیہ جمع کرتے ہوئے ایوارڈ کے مستحق قرار دیئے گئے ۔ انڈیا بک آف ریکارڈ میں ایوارڈ لینے والوں میں یلاریڈی مستقر سے دونوں شامل ہیں ۔ ایک محمد جمیل احمد مدرس منڈل تاڑوائی سنگوجی واڑی اسکول اور دوسرے گنڈی ماسائی پیٹ اسکول مدرس وینکٹ رمنا یہ دونوں ہر عطیہ کیمپ میں انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے تلیسمیا مرض میں مبتلا بچوں کو اپنے خون کا وقفہ وقفہ کے ساتھ عطیہ دیتے ہوئے مثال قائم کی ۔ محمد جمیل احمد نے اب تک 27 مرتبہ اپنے خون کا بلا لحاظ مذہب عطیہ دینے پر ضلع بھر میں کئی بار ایوارڈ سے نوازے گئے ۔ خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کرنے والی تنظیم کے بانی ڈاکٹر بالو اور ڈاکٹر ویدا پرکاش نے انڈیا بک آف ریکارڈس میں ضلع کا نام سب سے زیادہ خون کا عطیہ جمع کرنے پر شامل کئے جانے پر بیحد مسرت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر بالو ، ڈاکٹر ویدا پرکاش ، محمد جمیل احمد ، گمپا پرساد ، چندراشیکھر اور وینکٹ رمنا کو بھی توصیفی سند اور مومنٹو سے نوازا گیا ۔