خون کا عطیہ ہی عظیم عطیہ : کوپولہ ایشور وزیر اقلیتی بہبود

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ٹی آر ایس پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعلی کے سی آر، کارگذار صدر کے ٹی آر اور مقامی وزیر کی ہدایات پر جناب وزیر اقلیتی بہبود کوپولہ ایشور نے پداپلی ضلع دھرمارام منڈل میں نندی میڈارم گاؤں میں خون کے عطیہ کیمپ کا آج آغاز کیا۔   اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ بہت ہی عظیم عمل ہے اور ہر ایک صحت مند شخص کو خون کا عطیہدینا چاہئے۔ ہم میں سے ہر کوئی تین ماہ میں ایک بار خون دے سکتا ہے اس عظیم عمل سے کسی مریض کی جان بچ سکتی ہے۔ چونکہ خون کو ہم مصنوعی طور پر پیدا نہیں کر سکتے ہیں اسلئے اس نادر خون کے عطیہ کا موقع صرف اشرف المخلوقات کے ذمہ ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا رضاکارانہ خون کا عطیہ نا صرف خدمت خلق ہے بلکہ موجودہ حالات میں یہ ایک اہم ذمہ داری ہے جسے ہر کسی کو بخوشی کرنے کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کے خون کے عطیوں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی یہ بھی ذمہ داری بنتی ہیکہ وہ عوام میں موجود غلط فہمیوں کے خاتمے کے لئے کام کریں اور ان میں شعور بیداری کے لئے فعال رہیں۔اس کورونا وباء کے دور میں تھیلیسیمیا۔بلڈ کینسر مرض کے شکار افراد کو اس خون کے عطیہ سے خون کیمپوں سے خون دستیاب ہورہا ہے۔ وزیر کوپولہ نے خاص طور پر خون کا عطیہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایل ایم کوپولہ چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذریعہ پرائمری ہیلتھ سنٹر میں پینے کے پانی کے لئے آر او پلانٹ کی منظوری دی ہے۔ ٹرسٹ کے ذریعہ بلڈ بینک بھی جلد از جلد قائم کیا جائے گا۔