خون کو جلدی روکنے میں مددگار ڈریسنگ تیار

   

نئی دہلی: سنٹرل ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے پونے میں واقع ایک خود مختار ادارہ اگرکر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے ایک انتہائی محفوظ اور اسپنج والا مادہ تیار کیا ہے جو خون کے بہنے کو فوری طور پر کنٹرول کرنے کیلئے زیروجیل ہیموسٹیٹک ڈریسنگ تیار کی ہے ۔اس جامع ڈریسنگ کو تیار کرنے کیلئے سلیکا نینو پارٹیکلز اور کیلشیم کا مرکب استعمال کیا گیا ہے ۔سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت نے کہا ہے کہ زخموں پر اس طرح کی ڈریسنگ خون کو تیزی سے جمنے اور بہتے خون کو روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔ کمرشل ڈریسنگ کے مقابلے میں کمپوزٹ ڈریسنگ نے خون کے جمنے کی شرح میں نمایاں بہتری دکھائی ہے ۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ حادثات یا زخمیوں اور فوجی یا سرجیکل آپریشن کے دوران تیزی سے خون بہنا المناک موت کی ایک بڑی وجہ ہے ۔