خیبرپختونخوا :مہلوکین کی تعداد 358

   

پشاور۔ 19 اگست (یو این آئی)خیبر پختونخوا میں گزشتہ 3 روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم 358 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ صوبہ تاحال ریکارڈ بارشوں سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں سے سنبھلنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ 15 اگست سے شروع ہونے والی بارشوں نے خیبرپختونخوا بھر میں تباہی مچائی ہے ، صوبائی حکومت نے بونیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ سمیت مختلف علاقوں میں بدترین سیلاب کے باعث گزشتہ ہفتے ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔