خیبرپختونخوا میں 3مطلوب دہشت گرد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

پشاور26جولائی (یو این آئی) پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سوات نے بریکوٹ میں فتنہ الخوارج (تحریک طالبان پاکستان) کے 3 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے 3 اہم کارندے ہلاک کردیے ، سی ٹی ڈی سوات کے کامیاب آپریشن میں اجمل عرف وقاص سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ۔سی ٹی ڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، پولیس اہلکاروں کی شہادتوں میں ملوث تھے ، بیرونی فنڈنگ سے دہشت گردی پھیلانے والا نیٹ ورک تباہ، دہشت گرد آئی ای ڈی حملوں اور بھتہ خوری کے مقدمات میں بھی مطلوب تھے ۔