خیبرپختونخوا ہ عوام کو سہولت نہیں دے سکتے تو وزیر اعلیٰ عہدہ چھوڑ دیں: چیف جسٹس

   

اسلام آباد: کے پی کے میں ویسٹ مینجمنٹ نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نالے کھودنے کیلئے ایشین ڈولپمنٹ بینک سے پیسے لیتے ہیں، اگر وزیراعلیٰ کے پی کے عوام کو سہولت نہیں دے سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا ہ کے صنعتوں اور ہاسپٹلس کے ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا ڈرینج کے نالے دریاؤں اور ندیوں میں جاتے ہیں ان کا کیا کریں گے؟ ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے شمائل بٹ نے کہا کہ پشاور میں ڈرینج کے دو سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس بن رہے ہیں، نہروں کے ساتھ الگ سے سیوریج لائنز بنائی جائیں گی۔