حیدرآباد : /27 ستمبر (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ خیریت آباد چنتل بستی میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک مقامی نالے میں مگرمچھ دکھائی دی ۔ نالے مگرمچھ کو دیکھ کر مقامی افراد میں سنسنی پھیل گئی ۔ جاریہ موسم بارش کے سبب مگرمچھ اس نالے میں بہہ کر آنے کا شبہ کیا جارہا ہے ۔ مقامی عوام نے فوری جی ایچ ایم سی کے ڈیزاسٹر رسپانس فورس کو اس کی اطلاع دی اور کچھ ہی دیر میں ڈی آر ایف عملہ کے علاوہ محکمہ جنگلات کے عہدیدار بھی وہاں پہنچ گئے ۔ مگرمچھ کو جنگلات کے عہدیداروں نے نالے سے نکال کر زو منتقل کیا ۔ اس کارروائی کے بعد مقامی افراد نے راحت کی سانس لی۔