خیریت آباد میں 10 کنٹل راشن چاول ضبط

   

حیدرآباد۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) سنٹرل زون ڈی سی پی کی ٹیم نے خیریت آباد علاقہ میں واقع ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے 10 کنٹل راشن کے چاول برآمد کرلئے۔ پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ محمد اظہر ساکن بی جے آر نگر خیریت آباد نے 10 کنٹل چاول عبدالرحمن نامی شخص کے مکان میں چھپا کر رکھا تھا۔ پولیس کی ٹیم نے اس اطلاع پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے پلاسٹک کے بیگس میں پوشیدہ طور پر رکھے گئے چاول کو ضبط کرلیا۔ اس کارروائی میں محمد اظہر کی موٹر سائیکل بھی ضبط کرلی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ اس چاول کی بین ریاستی اسمگلنگ کی جارہی تھی جس کو پولیس نے ناکام بنادیا۔ ب