خیریت آباد کا نام گنیش پوری رکھنے کا مطالبہ، بی جے پی لیڈر کی شرانگیزی

   

حیدرآباد۔ 30 اگست (ایجنسیز) ایسا لگتا ہے کہ تلنگانہ میں انتخابات سے قبل بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے فرقہ پرستانہ ماحول بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی تاکہ ہندو ووٹ بینک کے سہارے ریاست میں اقتدار پر قابض ہوسکیں۔ تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان این وی سبھاش نے آج حیدرآباد میں واقع خیریت آباد کا نام تبدیل کرکے گنیش پوری رکھنے کا مطالبہ کردیا۔