خیریت آباد گنیش موتی 27 فیٹ بلند ہوگی

   

حیدرآباد۔ شہر میں مشہور خیریت آباد گنیش کی موتی اس سال صرف 27 فیٹ بلند ہوگی ۔ کورونا کے پیش نظر اس سال زیادہ بلندی سے گریز کیا جا رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس سال کلے اور دیگر اشیا سے مورتی تیار کی جائیگی ۔ خیریت آباد گنیش اتسو سمیتی نے بتایا کہ گذشتہ ماہ صرف ایک فیٹ بلند مورتی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن عوام کے اصرار پر 27 فیٹ بلند مورتی بنائی جائیگی ۔