خیریت آباد گنیش کی تنصیب،27 اگست تا 6 ستمبر ٹریفک تحدیدات

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے خیریت آباد بڑا گنیش کی تنصیب کے پیش نظر ایک ایڈوائزری جاری کی جس میں 27 اگست سے 6 ستمبر تک تحدیدات عائد کیں۔ ٹریفک پولیس نے اپنی ایڈوائزری میں ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے اور سفری مدد کیلئے ہیلپ لائن نمبر 9010203626 پر کال کرنے کی اپیل کی ۔ پولیس نے گا ڑی سواروں سے گزارش کی کہ وہ خیریت آباد ، شاداں کالج ، قدیم سیف آباد پولیس اسٹیشن، منٹ کمپاؤنڈ اور نکلس روٹری سے گزرنے سے گریز کریں۔ وی وی مجسمہ سے منٹ کمپا ؤنڈ کی طرف ٹریفک کو راجیو گاندھی مجسمہ کے راستے نرنکاری جنکشن کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ قدیم سیف آباد پولیس اسٹیشن سے بڑے گنیش کی طرف جانے والی ٹریفک کو راج دوتھ لین کے راستے اقبال مینار کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ اقبال مینار سے آئی میکس تھیٹر کی طرف منٹ کمپاؤنڈ کے راستے آنے والی ٹریفک کو سکریٹریٹ مندر چوراہے پر تلگو تلی جنکشن کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ نکلس روٹری سے منٹ کمپاؤنڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو تلگو تلی جنکشن یا خیریت آباد فلائی اوور کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ ش