خیریت آباد گنیش کے پاس خواتین سے چھیڑ چھاڑ ‘ 285 افراد گرفتار

   

حیدرآباد 14 ستمبر ( سیاست نیوز ) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران شی ٹیموں نے خْریت آباد بڑا گنیش کے پاس خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراسانی کرنے والے 285 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس ٹیمیں سادہ لباس میں ملبوس تھیں اور انہوں نے ان افراد کی مشتبہ سرگرمیوں کی پاداش میں ان سے گرفتار کیا ۔ یہ لوگ فون اور خفیہ کیمرے استعمال کر رہے تھے ۔پولیس نے بتایا کہ ان تمام کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں اور انہیں عدالتوں میں مزید کارروائی کیلئے پیش کیا جا رہا ہے ۔ پولیس کی جانب سے پرہجوم مقامات پر خواتین کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے شی ٹیموں کو متعین کرتے ہوئے نظر رکھی جا رہی ہے اور چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو گرفتار کرکے عدالتوں میں بھی پیش کیا جا رہا ہے ۔