حیدرآباد : /20 مارچ (سیاست نیوز) خیریت آباد فلائی اوور پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے بعد وہاں پر سنسنی پھیل گئی ۔ لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے ایک تیز رفتار کار نے فلائی اوور برج کی ریلنگ کو ٹکر دیدی ۔ بتایا جاتا ہے کہ AP09BW-6219 کار تیز رفتاری سے فلائی اوور کی ریلنگ کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں کار کو بھاری نقصان پہنچا ۔ پولیس سیف آباد نے بتایا کہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کرنے کے نتیجہ میں کار میں سفر کرنے والے افراد اور ڈرائیور بال بال بچ گئے ۔