اسلام آباد ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دفترخارجہ نے واضح طور پر کہا کہ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں نہیں ہے۔ برطانیہ کی عدالت نے ممبئی میں بم دھماکوں کیلئے ذمہ دار سمجھے جانے والے داؤد ابراہیم کے تعلق سے کہا تھا کہ یہ شدت سے مطلوب گینگسٹر اس وقت ملک سے باہر ہے اور پاکستان میں مقیم ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ اس کے جواب میں دفترخارجہ پاکستان کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں نہیں ہے۔ انہوں نے یہاں ایک ہفتہ واری ایک پریس کانفرنس کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ داؤد ابراہیم کے پاکستان میں رہنے سے متعلق اطلاعات غلط ہیں۔ ڈی کمپنی کے رکن جابر موتی والا 51 سالہ کی جاریہ حوالگی مقدمہ کے دوران لندن میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت نے کہا تھا کہ 1993ء میں ممبئی بم دھماکوں کیلئے ذمہ دار سمجھے جانے والے شدت سے مطلوب داؤد ابراہیم کے پاکستان میں رہنے کی اطلاعات نہیں ہیں اور وہ اس وقت پاکستان میں پناہ لیا ہوا ہے۔ ڈی کمپنی کا سربراہ داؤد ابراہیم ہے جو ہندوستانی مسلم شہری ہے اس وقت پاکستان میں مقیم ہیں۔ داؤد ابراہیم اور اس کا بھائی اور اس کے اہم دست راست 1993ء کے بم دھماکوں کے بعد سے ہندوستان سے فرار ہیں۔ موجودہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہیکہ جابر موتی والا ڈی کمپنی میں داؤد ابراہیم کا اصل آدمی ہے۔ وہ داؤد کی ہر لمحہ مدد کرتا ہے۔ عدالت میں ڈی کمپنی کے تعلق سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ موتی والا کا تعلق داؤد ابراہیم اور ڈی کمپنی سے ہے۔
