داؤد ابراہیم کا بھائی اقبال ڈرگس کیس میں زیرحراست

   

ممبئی : نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے مفرور مافیا ڈاون داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو منشیات سے متعلق کیس میں حراست میں لیا ہے۔ این سی بی زونل ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ اقبال کو پروڈکشن ریمانڈ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید تبصرہ سے انکار کیا۔ موجودہ طور پر اقبال جبری وصولی کے مختلف کیسوں کے سلسلہ میں تھانے کی جیل میں بند ہے۔ اس سے این سی بی ممبئی آفس میں تفتیش کی جارہی ہے کیونکہ گزشتہ ایک سال میں مرکزی ایجنسی کے زیرتحقیقات مختلف ڈرگس کیسوں میں اقبال کا نام سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ اقبال کیلئے مصیبت در مصیبت بن کر سامنے آیا ہے۔