داؤد ابراہیم کی موجودگی پر اسلام آبادکا یوٹرن

,

   

Ferty9 Clinic

پاکستان میں 88 دہشت گردوں پر پابندی
اسلام آباد : پاکستان نے انڈر ورلڈ ڈاؤن داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی پر آج یو ٹرن لیا ہے ۔ نئی دہلی کو پاکستان سے یہی توقع تھی ۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا کہ جس میں میڈیا کی ان رپورٹس کو مسترد کردیا گیا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اسلام آباد نے اس کی سرزمین پر بعض افراد کی موجودگی کو تسلیم کیا ہے ۔ وزارت نے ان رپورٹس کوبے بنیادو گمراہ کن بتایا ہے۔ پاکستان نے ہفتہ کے اوائل میں ملک میں 88 دہشت گردوں پر پابندی عائد کی ہے ۔ حکومت کا یہ فیصلہ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل سے جاری دہشت گردوں کی نئی فہرست کے پس منظر میں تھا ۔ فہرست میں 26/11 ممبئی حملوں کا سرغنہحافظ سعید اور ذکی الرحمن لکھوی ،جیش سربراہ مسعود اظہر اور انڈر ورلڈ ڈاؤن داؤد ابراہیم بھی شامل ہیں۔