ممبئی 28 اکتوبر (یو این آئی ) ممبئی کی خصوصی عدالت نے مافیا ڈان داود ابراہیم گروہ سے تعلق رکھنے والے شہر کے ایک رکشہ ڈرائیور کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ اسے انسداد دہشت گرد دستے نے 18 ستمبر 2021 کو انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) ایک دہشت گردانہ معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے ملزم ذاکر حسین شیخ کی درخواست ضمانت کو رد کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ ملزم کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں نیز وہ عدالت میں اس بات کی وضاحت نہیں کر سکا کہ گرفتاری کے موقع پر تفشیشی ایجنسیوں نے اس کے قبضے سے جو موبائل فون اور سم کارڑ ضبط کرنے کی کوشش کی تھی۔ اسے اس نے مکمل طور پر “اتنے ٹکڑے کر دئیے کہ فارنسک ” ماہرین بھی کوئی ڈیجیٹل سراغ حاصل نہیں کر سکے ۔ استغاثہ نے دعویٰ کیا کہ ملزم پاکستان کے ایک رہائشی انتھونی سے مسلسل رابطے میں تھا اور اس نے عوامی منتخب نمائندوں کو قتل کرنے کی سازش رچی تھی ، جو “مسلمانوں کے خلاف بات کرتے ” تھے ۔ ملزم پر مجرمانہ سازش کو انجام دینے کے لئے نوجوانوں کو منتخب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے استغاثہ نے مزید دلیل دی کہ اس نے اور دیگر ملزمین نے غیر ملکی ہینڈلرز سے فنڈز حاصل کیے تھے ۔
