داؤد اور صلاح الدین کو حوالہ کرنیکا مطالبہ

   

دہشت گردی کیخلاف سنجیدہ مساعی کیلئے پاکستان پر ہندوستان کا زور
نئی دہلی ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اگر دہشت گردی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے فی الواقعی سنجیدہ ہے تو اس کو چاہئے کہ کم از کم داؤد ابراہیم ، سید صلاح الدین اور ان دیگر دہشت گردوں کو ہندوستان کے حوالے کرے جو ہندوستانی شہریت رکھتے ہیں اور اس ملک (پاکستان) میں رہتے ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے آج کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان جیش محمد اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام ہوگیا ہے ۔ چند دہشت گردوں کو محض احتیاطی تدابیر کے طور پر حراست میں لینے پاکستان کے اقدام کو ہندوستان نے نمائش اور بناوٹ پر مبنی اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا ۔