اقوام متحدہ ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی ڈی کمپنی مجرمانہ ٹولی سے دہشت گرد نیٹ ورک میں تبدیل ہوگئی جو خطہ میں حقیقی اور موجودہ خطرہ پیش کرتا ہے۔ ہندوستانی سفیر برائے اقوام متحدہ سید اکبرالدین نے سلامتی کونسل کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی کمپنی تمام غیرقانونی معاشی سرگرمیوں میں ملوث ہے جیسے گولڈ کی اسمگلنگ اور اسلحہ اور منشیات کی محفوظ پناہ گاہ سے غیرقانونی منتقلی وغیرہ۔
