دائیں بائیں نہیںفام کو اہمیت دیں:گوتم

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کے سابق اوپنرگوتم گمبھیر نے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں بائیں ہاتھ کے تین کھلاڑی رکھنے کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کھلاڑیوں کو فارم کے مطابق منتخب کیا جانا چاہیے نہ کہ وہ بائیں یا دائیں ہاتھ۔ اس سے قبل، شاستری نے مشورہ دیا تھا کہ ہندوستان کو آئندہ ایشیا کپ اور ونڈے ورلڈ کپ کے لیے اپنی پہلے سات بیٹنگ مقامات میں بائیں ہاتھ کے تین کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غورکرنا چاہیے تاکہ ان کی لائن اپ میں مختلف قسم کا اضافہ کیا جا سکے۔ سلیکشن ڈے شو میں اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے گمبھیر نے کہا اگر اسے (تلک ورما) منتخب کیا گیا ہے، تو یقیناً اسے کچھ میچ کھیلنے کے لیے ملنا چاہیے۔ اور اگر اسے کھیل کا وقت ملتا ہے اور وہ دوسرے بیٹرس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، تو آپ اسے یقینی طور پر اسکواڈ میں لینا چاہیے ۔ جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں، فارم اہم ہے۔یہ بحث کہ بائیں ہاتھ کا یا دائیں ہاتھ کا کھلاڑی کون ہے یا ہمیں تین بائیں ہاتھ والوں کی ضرورت ہے، یہ ایک فضول بحث ہے۔ معیاراور فام کے لحاظ سے انتخاب ہونا چاہئے۔