دابھولکر جیسا حشر ہوگا’۔۔۔ این سی پی سربراہ شرد پوار کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، این سی پی نے کیا دعویٰ

   

ممبئی:مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ این سی پی یعنی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار کو سوشل میڈیا پر ‘جان سے مارنے کی دھمکیاں’ دی گئی ہیں۔ این سی پی نے جمعہ کو یہ دعویٰ کیا۔ ساتھ ہی ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا لیڈر سنجے راوت کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ممبئی نے پولیس ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ اس دوران این سی پی نے اپنے کارکنان سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔