داخلی سلامتی صورتحال کے مطابق دستوں کی تعیناتی : حکومت

   

نئی دہلی 2 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت داخلہ نے آج کہا کہ جموںو کشمیر میں نیم فوجی دستوں کی جو تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے وہ ریاست میں سکیوریٹی صورتحال کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال پر سرعام اظہار خیال نہیں کیا جاتا ۔ وزارت کے ذرائع نے یہ بتایا کہ مرکزی نیم فوجی دستوں کی 100 کمپنیوں کو ریاست میں تعیناتی کا حکم دیا گیا ہے اور انہیں ان کے ٹھکانوں تک پہونچایا جارہا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ داخلی سلامتی کی صورتحال ‘ ٹریننگ کی ضرورت اور نیم فوجی دستوں کی تبدیلی کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے یہ احکام جاری کئے گئے تھے ۔ مرکزی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی اور ایک سے دوسری جگہ تبدیلی وقت کے مطابق ہوتی رہتی ہے اور یہ ایسا عمل ہے جس پر عوامی حلقوں میں کبھی اظہار خیال نہیں کیا جاتا ۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ مرکزی حکومت ریاست میں دفعہ 35A کو منسوخ کرنا چاہتی ہے اسی لئے ان دستوں کو متعین کیا گیا ہے ۔