ممبئی : اومی کرون وائرس کے بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے مرکزی زیرانتظام علاقے دادر اور نگر حویلی ، دمن اور دیو میں /31 ڈسمبر تک رات کا کرفیو لگادیا گیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے اس کے ساتھ دن کے اوقات میں بھی کووڈ کے رہنما قواعد پر سختی سے عمل آوری کے احکام جاری کئے ہیں ۔ عوام کو ماسک لگانے پر زور دیا گیا ہے ۔
ماسک نہیں تو نقل و حرکت نہیں
بھوپال : حکومت مدھیہ پردیش نے ’’ماسک نہیں ، نقل و حرکت نہیں ‘‘ مہم شروع کردی ہے تاکہ لوگ ماسک لگاکر گھروں سے نکلیں اور کووڈ کے تدارک کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج کہا کہ اسٹیٹ پولیس عوام کو ماسک لگانے کی ترغیب دے گی جب وہ کام کاج اور دیگر مصروفیت کیلئے نکلیں گے ۔