دادی کی آخری رسومات کے موقع پر برقی شاک سے کمسن لڑکا ہلاک

   

Ferty9 Clinic

حسن آباد۔/26 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سرکل کے تحت موضع ناگا سمدرالہ منڈل کوہیڈا میں آج صبح آخری رسومات کی تکمیل کے بعد نہانے کے دوران اتفاقی طور پر لگے برقی شاک سے 7سالہ ہرشت ریڈی نامی کمسن لڑکا برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ جس کے باعث موضع میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل متوفی لڑکے کی دادی 102 سالہ سی ملواں کی موت واقع ہونے پر آج صبح آخری رسومات ذاتی زرعی باؤلی پر انجام دی گئیں۔ جس کے فوری بعد حاضری کی نہانے کی مذہبی رسم منعقد کی گئی جس کے دوران نہانے کے بعد متوفی 7 سالہ ہرشت ریڈی کی جانب سے برقی پول کو پکڑنے کے سبب برقی شاک لگا جس سے وہ برسر موقع فوت ہوگیا۔ کوہیڈ پولیس اس ضمن میں کیس درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے۔