دارالحکومت امراوتی کو دوسری جگہ منتقل کرنے بعض افراد کامنصوبہ:اداکار شیواجی

   

حیدرآباد7اپریل(یواین آئی)تلگو اداکار شیواجی نے الزام لگایا ہے کہ بعض افراد ریاستی دارالحکومت امراوتی کو دوسری جگہ منتقل کرنے کامنصوبہ بنارہے ہیں ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دریافت کیاکہ نئے دارالحکومت کے لئے اپنی اراضی دینے والے کسان پاگل ہیں ؟انہوں نے الزام لگایا کہ بعض لیڈران امراوتی کے بارے میں منفی تشہیر کر رہے ہیں کہ ساڑھے چار سال ہونے کے باوجود بھی امراوتی میں کوئی مستقل تعمیراتی کام شروع نہیں کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ جب جگن موہن ریڈی کو امراوتی میں مکان کی تعمیر کے لئے تین سال لگ گئے تو یہ فطری بات ہے کہ حکومت کو امراوتی کی تعمیر کے لئے وقت لگے گا۔انہوں نے ان ریمارکس کی بھی مذمت کی جس میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کی تعمیر صرف گرافکس تک ہی محدود ہے ۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی کام حقیقت میں کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے سکریٹریٹ کے کاموں کی تکمیل صرف 40ہفتوں میں ہی ہوگئی ہے۔