نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کی کئی دیگر ریاستوں میں منگل کی رات تقریباً 10.18 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 بتائی گئی ہے۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ موصولہ اطلاعات اور عینی شاہدین کے مطابق دہلی-این سی آر میں رات کو دو بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ خوف کے سبب گھروں سے باہر نکل آئے۔ لوگوں میں ابھی بھی خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ زلزلے کے سبب لوگ اپنے مکانات سے باہر نکل کر کھلی جگہوں میں رات کو کافی دیر تک بیٹھے رہے۔ معلومات کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.6 درج کی گئی ہے۔ اس زلزلے کا مرکز افغانستان کے علاقہ جُرم کو بتایا جا رہا ہے