حیدرآباد29جنوری(یواین آئی) آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی کی منتقلی پر مایوس ایک اور خاتون کی موت ہوگئی ہے ۔تُلورو منڈل کے مندڈم علاقہ کی رہنے والی 55سالہ بھارتی کو دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔بھارتی،دارالحکومت کی منتقلی کے حکومت کے اقدام سے کافی مایوس تھی۔اس کے رشتہ داروں نے یہ بات بتائی۔گزشتہ چند دنوں سے دارالحکومت کے کسانوں کے احتجاج میں وہ شامل تھی۔اسی دوران دارالحکومت کے کسانوں کا احتجاج آج 43ویں دن میں داخل ہوگیا۔دارالحکومت کو امراوتی سے منتقل کرنے حکومت کے اقدام کے خلاف تُلورو سے ریلی نکالی گئی۔