دارالخیر ویلفیر سوسائٹی پداپلی کے وفد کی کلکٹر سے نمائندگی

   

Ferty9 Clinic

پداپلی:۔ بروز پیر 15 نومبر کو”دارالخیر ویلفیئر سوسائٹی ضلع پداپلی” کے زیراہتمام ایک وفد ضلع کلکٹر پداپلی محترمہ سنگیتا ستیہ ناراینا سے ملاقات کرتے ہویء￿ ضلع مرکز میں اردو میڈیم خواتین ڈگری کالج قائم کرنے کے لیے ایک عرضداشت سونپی گئی۔جس میں بتایا گیا کہ ضلع پداپلی میں اردو میڈیم خواتین ڈگری کالج کے نہ ہونے کی وجہ سے کیء￿ اقلیتی خواتین اپنی تعلیم کو ترک کرنے پر مجبور ہیں ضلع کلکٹر نے مثبت جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ضلع پداپلی میں اردو میڈیم خواتین ڈگری کالج قائم کرنے کے لیے اپنے طور پر پرزور کوشش کریں گی۔اس وفد میں دارالخیر ویلفیئر سوسائٹی ضلع پداپلی کے اراکین نے شرکت کی۔