دارالشفاء تا فلک نما میٹرو ریل، پانچ اسٹیشنس ہونگے

   

ایک ہزار جائیدادوں کے حصول کیلئے عنقریب نوٹسوں کی اجرائی، مذہبی مقامات کو کم سے کم نقصان، این وی ایس ریڈی

حیدرآباد۔16جولائی(سیاست نیوز) میٹروریل کے لئے پرانے شہر میں حصول جائیداد کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ دارالشفاء تا فلک نما کے درمیان 5.5کیلو میٹر میٹرو ریل کے جملہ 5 اسٹیشن ہوں گے اور ان اسٹیشنوں کے نام سالار جنگ میوزیم ‘ چارمینار ‘ شاہ علی بنڈہ ‘ شمشیر گنج اور فلک نما ہوں گے۔ منیجنگ ڈائریکٹر حیدرآباد میٹرو ریل اتھاریٹی نے یہ بات بتائی ۔ انہو ںنے بتایا کہ 1000جائیدادوں کے حصول کے لئے نوٹسوں کی اجرائی عمل میں لانے کے اقدامات شروع کئے جاچکے ہیں اور جاریہ ماہ کے اواخر یا آئندہ ماہ کے اوائل میں نوٹسوں کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ پرانے شہر میں میٹروریل راہداری کا تعین کیا جاچکا ہے۔ حیدرآباد میٹرو ریل کی جانب سے تیار کئے گئے منصوبہ کے مطابق دارالشفاء تا فلک نما میٹرو ریل راہداری دارالشفاء جنکشن سے براہ پرانی حویلی ۔اعتبار چوک۔ کوٹلہ عالیجاہ۔دائرہ میر مومنؒ۔ ہری باؤلی۔ شاہ علی بنڈہ۔شمشیر گنج ۔علی آباد سے ہوتے ہوئے فلک نما پہنچے گی۔مسٹر این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ میٹرو ریل کے اسٹیشن کے ناموں میں سالار جنگ میوزیم ‘ چارمینار اور فلک نما کو اس لئے شامل کیا گیا ہے کیونکہ یہ تینوں نام تاریخی اہمیت کے حامل ہیں اور ان مقامات سے میٹرو اسٹیشن اندرون 500میٹر کی مسافت پر ہوں گے۔ انہو ںنے بتایا کہ اس راہداری کے درمیان جملہ103 مذہبی مقامات آرہے تھے جن میں 21مساجد‘ 12منادر‘ 12عاشور خانہ‘ 33 درگاہ اور 7قبرستان کے علاوہ 7 چلہ متاثر ہورہے تھے لیکن حیدرآباد میٹرو ریل اتھاریٹی کے ذمہ داروں نے ماہر انجینئرس اور سرکردہ آرکیٹیکٹس کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ایسا ڈیزائن تیار کیا ہے کہ اب محض 4مذہبی مقامات کے متاثر ہونے کے علاوہ مابقی تمام مذہبی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے عہدیدارو ںنے بتایا کہ شہر میں جن سڑکوں سے میٹرو ریل گذرہی ہے ان سڑکوں کو 120 فیٹ تک توسیع دی گئی ہے لیکن پرانے شہر میں اس کی حد 80 فیٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسٹر این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی رامار اؤ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بعد پرانے شہر کی راہداری پر ترقیاتی کاموں کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اندرون چند یوم عملی طور پر ان کاموں کا آغاز کردیا جائے گا۔پرانے شہر میں میٹروریل راہداری کے سلسلہ میں حیدرآباد میٹرو ریل اتھاریٹی کے ذمہ داروں نے آج کئے گئے اہم فیصلہ سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلہ میں مکمل کئے جانے کے والے اس کام کو اب آخری مرحلہ میں مکمل کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور جلد ہی ان کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ بتایاجاتا ہے کہ اس راہداری میں آنے والے مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے متعدد اقدامات کئے جاچکے ہیں ۔م